وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا

Dec 16, 2024 | 18:39:PM

(عثمان خان) وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ 

ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق بینکوں میں 17 دسمبر حج درخواستوں کی وصولی کا آخری دن ہوگااور 17 دسمبر تک موصول تمام درخواستیں کامیاب تصور کی جائیں گے۔

ترجمان نے کہاہے کہ حج واجبات کی دوسری قسط 19 تا 27 دسمبر نامزد بینکوں میں جمع ہو گی۔

دوسری جانب بینکوں کو وزارت کے آن لائن پورٹل پر درخواستیں فوری پراسیس کرنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: 26 نومبر احتجاج: پی ٹی آئی کے 57 ملزمان کی ایک بار پھر رہائی کا حکم

مزیدخبریں