او جی ڈی سی ایل کا ہیوی آئل ویل دوبارہ فعال، پیداوار میں اضافہ

Dec 16, 2024 | 18:44:PM
او جی ڈی سی ایل کا ہیوی آئل ویل دوبارہ فعال، پیداوار میں اضافہ
کیپشن: آئل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان) آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی (او جی ڈی سی ایل) نے  صوبہ پنجاب کے ضلع چکوال میں ایک  ہیوی آئل ویل کی پیداوار کو  بحال کردیا ہے اور کمپنی نے  اس حوالے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو معلومات بھی  فراہم کر دی ہیں۔ ہیوی آئل ویل کی پیداوار 1500 یومیہ بیرل سے بڑھ کر 2500 یومیہ بیرل ہوگئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت ایڈوانس آرٹیفیشل لفٹ سسٹم کو مکمل کیا گیا ہے۔ مزید برآں، راجیان 3اے کنوئیں کی 3652 میٹر گہری کھدائی کا منصوبہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں راجیان کنوئیں سے خام تیل کی یومیہ پیداوار 1000 بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے راجیان فیلڈز میں موجود دیگر 10 خام تیل کنوؤں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے ان کنوؤں کی پیشرفت کو بہتر بنانے کے لیے رگ این 4 سسٹم کو تعینات کیا ہے۔ او جی ڈی سی ایل کا کہنا ہے کہ ان کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانا توانائی کی پیداوار میں اضافہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔