(24نیوز)سینئر اداکار کاشف محمود نے انکشاف کیا کہ انہیں حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔
کاشف محمود جنھوں نے پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری میں متنوع کردار ادا کیے ہیں اور اپنی بہترین کرداری سے لاکھوں مداحوں کے دل موہ لیے ہیں، انھوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ انھیں پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔کاشف محمود سیاست اور سماجی مسائل پر بھی بہت آواز اٹھاتے رہیں ہیں اور اس معاملے میں اپنے نقطہ نظر کو شیئر کرنے میں کبھی پیچھے نہیں رہے، اداکار نے بتایا کہ کس طرح سیاست پر آواز اٹھانے سے ان کے کیریئر پر اثر پڑا۔
انھوں نے بتایا کہ وہ عملی طور پر زیادہ شامل نہیں رہے ہیں لیکن انھیں حکومت مخالف مظاہرے میں حصہ لینے کے بعد گرفتار کیا گیا تھا ،کاشف نے بتایا کہ پولیس کی حراست سے انھیں سہیل احمد نے ضمانت پر رہا کروایا تھا۔
اداکار نے اپنی گرفتاری کا قصہ سناتے ہوئے بتایا کہ پولیس کا رویہ ان کے ساتھ بہت اچھا تھا، بلکہ انسپکٹر نے اپنی جیب سے ہزار روپے خرچ کرکے انھیں جیل کی کوٹھری کے لیے مچھر مار لوشن اور حفاظتی جالی فراہم کی کیونکہ وہاں مچھر بہت تھے۔