وہ اداکارہ جس نے والد کے مرنے پر’الحمدللہ ‘کہا

Dec 16, 2024 | 18:58:PM
وہ اداکارہ جس نے والد کے مرنے پر’الحمدللہ ‘کہا
کیپشن: File Photo
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ نادیہ جمیل نےوالد کے انتقال پر اپنی کیفیت بتاتے ہوئے کہاکہ والد میری  زندگی میں پچاس سال تک رہے، ایسا لگا تھا کہ والد کے انتقال کے بعد وہ بھی زندہ نہیں رہ پائیں گی، وہ بھی مر جائیں گی۔

نادیہ جمیل کے والد مئی 2023 میں انتقال کر گئے تھے، انہوں نے والد کے انتقال کر پر ان کے ہمراہ بنوائی گئی آخری تصویر شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھا تھا کہ ہم اللہ کے ہیں اور اللہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔

ان کے مطابق والد کے چلے جانے کے بعد انہوں تکلیفیں دیکھیں لیکن پھر صبر اور شکر کیا کہ خدا نے انہیں والد کی رحمت سے پچاس سال تک نوازا، نصف صدی تک والد کے ساتھ رہنے پر ’الحمدللہ‘ پڑھ کر صبر کیا اور تکلیف سے باہر نکلیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے پیاروں کے انتقال پر ’الحمدللہ‘ پڑھنا اپنی سعودی عرب کی ایک دوست سے سیکھا تھا، جنہوں نے انہیں بتایا تھا کہ وہ اپنے عزیز و اقارب کے انتقال پر ’الحمدللہ‘ پڑھتے ہیں۔

ضرورپڑھیں:دلجیت سنگھ دوسانج کا اپنے ہی ملک میں پرفارم نہ کرنے کا اعلان

نادیہ جمیل بتاتی ہیں کہ انہیں مذکورہ دوست نے بتایا تھا کہ جب ان کے اکلوتے بیٹے انتقال کر گئے تھے تو ان کے پاس ایک پاکستانی خاتون آئی تھیں، جنہوں نے ان سے پوچھا کہ کس طرح انہوں نے اکلوتے بیٹے کے انتقال پر صبر کیا اور ’الحمدللہ‘ پڑھا،اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں دوست نے بتایا کہ انہوں نے مذکورہ پاکستانی خاتون کے ہاتھ میں موجود سونے کے کنگن ان سے مانگا اور اپنے ہاتھ میں پہنا، کچھ دیر بعد پاکستانی خاتون کو انہوں نے کہا کہ اب وہ ان سے اپنا کنگن واپس مانگیں۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ ان کی دوست نے پاکستانی خاتون کی جانب سے اپنا کنگن واپس مانگنے پر انہیں صبر اور خاموشی کے ساتھ کنگن واپس کیا اور سمجھایا کہ جس طرح انہوں نے انہیں کنگن دے کر واپس مانگا، اسی طرح خدا نے بھی ان پر یقین کرکے انہیں بیٹا دیا جو 15 سال تک ان کے پاس رہا، پھر خدا نے اپنی چیز ان سے واپس مانگ لی۔

خدا ہر کسی پر یقین کرکے انہیں والدین اور بیٹوں سے نوازتا ہے اور پھر وقت آنے پر اپنی چیز واپس لے لیتا ہے، جس پر ہمیں صبر کرنا چاہیے، ہمیں قرض لوٹاتے وقت دکھی نہیں ہونا چاہیے۔