(عثمان خان) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور متحدہ قومی مومنٹ(ایم کیو ایم) کی قیاد ت کا ایک دوسرے سے رابطہ ہوا ہےجس میں سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات طے پا گئی۔
ذرائع کے مطابق سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات کل شام4بجے ہوگی،ایم کیو ایم کا وفد گورنر کامران ٹسوری کی قیادت میں مولانا کی رہائش گاہ پر پہنچے گا،ملاقات میں دینی مدارس رجسٹریشن بل سمیت دیگر قومی و پارلیمانی امور پر بات ہوگی۔
علاوہ ازیں،ملاقات میں اہم سیاسی امور پر بھی مشاورت ہوگی۔
واضح رہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری سے قبل بھی گورنر کامران تسوری نے مولانا سے ملاقات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: وزارت مذہبی امور نے حج درخواستوں کی وصولی بند کرنے کا اعلان کر دیا