شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

Dec 16, 2024 | 19:38:PM
شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
کیپشن: شاہدخاقان عباسی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ممتاز جمالی)سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 26 ویں آئینی ترمیم کو سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

شاہد خاقان عباسی کی جانب سے درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کے فیصلے تک جوڈیشل کمیشن کو کام کرنے سے روکا جائے، ہائیکورٹس میں نئے ججز کی تقرری بھی روکی جائے، 26 ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، درخواست میں وفاق، حکومت سندھ،  چیئرمین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:عدالتی نظام میں اصلاحات ، چیف جسٹس پاکستان کا مثبت اقدام