ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 15 ملزمان رہا، 80 کو ریمانڈ پر بھیج دیا

Dec 16, 2024 | 19:42:PM
ڈی چوک احتجاج میں گرفتار 15 ملزمان رہا، 80 کو ریمانڈ پر بھیج دیا
کیپشن: عدالت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشراحسان)  ڈی چوک میں احتجاج کے معاملے میں  تھانہ کراچی کمپنی پولیس نے دو مقدمات میں گرفتار 95 ملزمان کو اسلام آباد انسداد دہشتگردی کی  عدالت میں پیش کیا۔ عدالت  ے ایک مقدمے میں 9 ملزمان کو رہا کر دیا جبکہ 3 ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ دوسرے مقدمے میں 8 ملزمان کو رہا کیا گیا جبکہ 75 ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ وکیل انصر کیانی نے عدالت سے درخواست کی کہ 4 کم عمر ملزمان کو بھی رہا کیا جائے۔ عدالت نے کم عمر بچوں کے حوالے سے پولیس سے فوری تفصیلات طلب کر لیں اور پولیس کو ہدایت کی کہ گرفتار 75 ملزمان میں جو بچے ہیں انکے متعلق عدالت کو آگاہ کیا جائے۔