یونان کشتی حادثہ،جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 ہو گئی

Dec 16, 2024 | 19:49:PM

(انور عباس)یونان کے جنوب میں کشتی حادثے میں جاں بحق پاکستانیوں کی تعداد 4 ہو گئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گہرے دکھ کے ساتھ اعلان کرتے ہیں کہ یونانی جزیرہ کریٹ کے جنوب میں کشتیوں کے الٹنے کے واقعات میں مرنے والوں میں 4 پاکستانی شہریوں کی شناخت ہوئی ہے،یہ تعداد یونانی حکام کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین معلومات کے مطابق ہے۔

ترجمان کا مزید کہناتھا کہ ایتھنز میں ہمارا مشن یونانی حکام کے ساتھ رابطے میں ہےتاکہ بچ جانے والوں کو سہولت فراہم کی جا سکے  اور لاشوں کو وطن واپس لایا جا سکے۔

مزیدخبریں