رینجرز اہلکاروں کو کچلنے والا ملزم 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر احسان) اسلام آباد انسداد دہشتگردی عدالت نے 3 رینجرز اہلکاروں کو گاڑی کے نیچے دیکر کچلنے کے ملزم ہاشم عباسی کو 7 یوم کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ عدالت میں ملزم کو ریمنا پولیس نے پیش کیا اور 30 یوم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ پراسیکیوٹر راجہ نوید نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے اور ملزم کے بیان کی روشنی میں دیگر ملزمان کو گرفتار کرنا ہے۔