(طیب سیف ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ حکومت سے مذاکرات کا آغاز بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان کو کرنا چاہیے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے علاوہ تحریک انصاف میں کسی کی حیثیت ہی نہیں ہے،انہوں نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکراتی عمل کو مذاق رات قرار دیتے ہوئے کہا کہ 5 منٹ قبل مذاکرات کے عمل میں رہنے والے اپنے وزراء سے مذکرات کے حوالے سے پوچھا،وزرا کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت کو بتائے کہ ہم مذاکرات کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ سپیکر کے ذریعے مذاکرات کا عمل شروع ہونا چاہیے،پی ٹی آئی پہلے رابطہ کرے گی ،اس کے بعد ہم کوئی جواب دینے کی پوزیشن میں ہوں گے،
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جن حالات میں پی ٹی آئی والے مذاکرات کی بات کررہے ہیں تو دیکھنا ہوگا کہ 26 نومبر سے پیلے کس زبان میں کررہے تھے،ابھی بھی تحریک انصاف کی زبان کی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی،مذاکرات کرنے ہوں تو زبان کو خاموش اور لہجے کو نرم رکھنا پڑتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جے یو آئی اور ایم کیو ایم قیادت میں رابطہ،مدارس بل اور سیاسی امور پر مشاورت کیلئے ملاقات طے