قومی اور پنجاب اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر متفقہ قراردادیں منظور

Dec 16, 2024 | 21:20:PM
قومی اور پنجاب اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر متفقہ قراردادیں منظور
کیپشن: سانحہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راوٗ دلشاد)  قومی اور پنجاب اسمبلی میں سانحہ اے پی ایس کے 10 سال مکمل ہونے پر قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی گئی۔

دونوں ایوانوں میں پیش ہونے والی قراردادوں میں شہدا کی فیملی کے ساتھ یکجہتی کرتے ہوئے   اے پی ایس کے بچوں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا گیا۔ومی اسمبلی میں پیس قرارداد میں یہ مطالبہ کیا گیا کہ  سولہ دسمبر کو قومی دن کے طور پر منایا جائے اور اس کے ساتھ ہی تعلیمی اداروں کے کی سیکیورٹی بڑھانے کیلئے اقدامات اٹھانے کا کہا گیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد حکومتی رکن راحیلہ خادم حسین نے پیش کی اور ان  کی طرف سے پیش متن میں کہا گیا ہے کہ سانحہ اے پی ایس جیسے واقعات قوم کو خوفزدہ نہیں کرسکتے، ایسے دہشتٗگردوں کو رعایت نہ دی جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے۔ پشاور میں ایک سو چوبیس معصوم و بے گناہ بچے دہشت گردی کا نشانہ بنے جو ظلم و بربریت کی بدترین مثال ہے۔ متن میں مزید کہا گیا کہ یہ ایوان سانحہ اے پی ایس شہید بچوں کے والدین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتا ہے جبکہ  اے پی ایس واقعہ میں دلیری کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی فائٹرز کی مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارتی کھلاڑیوں کو عبرتناک شکست