ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش

Dec 16, 2024 | 22:07:PM
ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان)ڈیجیٹل پپلک انفراسٹرکچر کے قیام کیلئے ’ڈیجیٹل نیشنل پاکستان بل 2024‘ قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا۔

بل کے تحت 17رُکنی قومی ڈیجیٹل کمیشن تشکیل دیا جاۓ گا،اسمبلی میں پیش کئے گئے بل کے مطابق کمیشن کی صدارت وزیر اعظم پاکستان کریں گے،چاروں صوبوں کے وزراۓ اعلی ، وفاقی وزراء ، چئیرمین ایف بی آر ، چئیرمین نادرا، کمیشن کا حصہ ہوں گےجبکہ چئیرمین پی ٹی اے ، چئیرمین ایس ای سی پی ، گورنر سٹیٹ بینک کمیشن کا حصہ ہوں گے۔ 

کمیشن قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان اور اس پر عمل درآمد کی منظوری دے گا،کمیشن حکومتی سطح پر ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن  کے لیے رابط کاری کا فریضہ انجام دے گا اور  اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ ماسٹر پلان پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں تادیبی کارروائی کا مجاز ہو گا،بل کے تحت پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاۓ گا۔  

3 رُکنی اتھارٹی کے چئیرمین کی نامزدگی وزیر اعظم پاکستان کریں گے،چئیرپرسن اور اراکین کی تعیناتی4سال کے لیے کی جاۓ گی،اتھارٹی کی کارکردگی کے جائزے کے لیے سٹریٹیجک اوور سائٹ کمیٹی قائم کی جاۓ گی،متعلقہ وفاقی وزیر کمیٹی کے چئیرمین ہوں گے جبکہ 6 ارکان پر مشتمل ہو گی،کمیٹی ڈیجیٹل اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ لے گی۔

 ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل کے تحت متعارف کراۓ گۓ ڈیجیٹل ماسٹر پلان کی تفصیلات؛

ڈیجیٹل ماسٹر پلان کا مقصد پاکستان کو ایک ڈیجیٹل قوم میں تبدیل کرنا ہے،ڈیجیٹل پلان کے تحت عام شعبوں کے لیے ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا طریقہ کار وضع کیا جاۓ گا،ماسٹر پلان کے تحت ڈیجیٹل معیشت تشکیل دی جاۓ گی،گورنرز کے نظام کو بھی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کیا جاۓ گا،ماسٹر پلان کی تشکیل کے وقت متعلقہ  سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی جاۓ گی۔

ڈیجیٹل اتھارٹی ماسٹر پلان پر عمل درآمد کا سالانہ جائزہ لے گی،کمیشن کی مالی ضروریات کے ڈیجیٹل نیشن فنڈ قائم کیا جاۓ گا۔  

کمیشن وزارتِ انفارمیشن اینڈ آئی ٹی کے ذریعے وفاقی کابینہ سے پلان پر عمل درآمد کے لیے مدد طلب کر سکے گا،پلان پر عمل درآمد کے لیے کسی بھی ماہر یا ایجنسی سے مدد حاصل کر سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  پنجاب اسمبلی:اراکین کی تنخواہ 4 لاکھ ،بل منظور