افغان بولرکے اوسان خطا، لائن لینتھ بھول گیا،13گیندوں کا اوور کر ڈالا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) افغانستان کا فاسٹ بولر زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میچ میں لائن لینتھ ہی بھول گیا ، 6 بالوں کا اوور 13 گیندوں میں مکمل کرایا۔
زمبابوے اور افغانستان کے درمیان 3 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹی 20 ہرارے میں کھیلا گیا،افغان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے،ہدف کے تعاقب میں زمبابوے کی اننگز کے دوران افغان بولر نوین الحق لائن لینتھ بھول بیٹھا اور جذبات میں آکر ایک اوور میں 6 وائیڈز اور ایک نوبال کرا دی۔؎
نوین الحق نے زمبابوے اننگز کا 15 واں کروایا جس میں انہوں نے 6 وائیڈ بال، ایک نوبال کروائی اور مجموعی طور پر 13 گیندیں کرائیں،افغان بولرکو اوور میں کوئی وکٹ بھی ملی تاہم اس نے اوور میں 19 رنز دیے، جبکہ زمبابوے کی ٹیم نے اپنا ہدف آخری گیند پر 6 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیاتاہم افغانستان نے سیریز کے باقی 2 میچ جیت کر زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز1-2 سے اپنے نام کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: راشد خان کی3 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی