وزیراعظم سے خرم لغاری کی ملاقات، پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وزیراعظم سے ملاقات کے دوران خرم لغاری نے انہیں اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے خرم لغاری کو ان کے حلقے کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد پی ٹی آئی کے ناراض رکن اسمبلی نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے ملاقات میں اپنے تحفظات دور کئے جانے کی یقین دہانی کے بعد وہ سینیٹ الیکشن کےلئے پی ٹی آئی امیدوار کو ہی ووٹ دیں گے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی کو منانے کےلئے وفاقی وزیر فواد چودھری نے اہم کردار ادا کیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔