بالی ووڈ اداکار سچن جوشی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار

Feb 16, 2021 | 09:25:AM

(24 نیوز)بالی ووڈ فلموں کے اداکار اور تاجر سچن جوشی کوبلیک منی کو قانونی بنانا (منی لانڈرنگ) کے معاملہ میں  ایک مقامی عدالت نے 18فروری تک انفورسمنٹ ڈا ئرکٹوریٹ کی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق انفورسمنٹ ڈا ئرکٹوریٹ نے اومکار گروپ کے ساتھ اس معاملہ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام سے متعلق ایکٹ پی ایم ایل اے2002 کی دفعات کے تحت جوشی کو گرفتار کیا تھا۔
اداکار سچن جوشی بھارتی بزنس گروپ جے ایم جےسے منسلک ہوئے ہیں اور یہ گروپ 2017میں اس وقت سرخیوں میں آیا تھا جب اس نے کاروباری کنگ فشر ولا کو گوا میں خریدا تھا۔


 

مزیدخبریں