(24نیوز)مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ مفرور نواز شریف کا پاسپورٹ ختم ہو گیا مگر علاج شروع نہیں ہوا۔
تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے کہا ہے کہ سزا یافتہ بیٹی مریم نواز کو پاکستان کے ہسپتال اور سرجن پسند نہیں ہیں اس لئے والد کو علاج کے لئے لندن بھیجا۔مشیر پارلیمانی امور نے یہ بھی کہا ہے کہ جہاں مال ہو گا علاج بھی تو وہیں ہو گا،مال لندن میں ہو تو علاج ملک میں کیسے ممکن ہے؟انہوں نے کہا کہ یاد رہے نواز شریف مفرور ہے جو علاج کے بہانے لندن گیا لیکن پاسپورٹ ختم ہوگیا ،علاج شروع نہ ہو سکا۔