(24نیوز)معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ گھسی پِٹی تقریر دہرانے والی مریم نواز کی آہ وبکا سے عوام تنگ آچکے، وزیرآباد کے غیور عوام نے کرپٹ ٹولے کو مسترد کیا۔
تفصیلات کے مطابق فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ کرپٹ ظلِ سبحانی اور شوباز کے بعد پنجاب تو نہیں البتہ چور، لٹیرے ضرور یتیم ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان جینیاتی نقص کا شکار ہے، انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانا ہی ہوتا ہے۔