میری جان، میرا مذہب آپ ہیں، پریانکا گاندھی کا کسانوں سے خطاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کی جنرل سیکرٹری پریانکا گاندھی واڈرا نے زراعت قانون کے معاملے میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی زیرقیادت این ڈی اے حکومت پر خوب تنقید کے نشتر برساتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی کسانوں میری جان، میرا مذہب آپ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق بھارتی شہر بجنور میں کسان پنچایت سے خطاب کرتے ہوئے پریانکا گاندھی نے کہا کہ آپ لوگوں نے اب تک تقریریں اور اشعار بہت سنے ہیں ، میں یہاں تقریر کرنے نہیں آئی ہوں، بات چیت کرنے آئی ہوں۔ آپ ہمیں بناتے ہیں، ہمیں کھڑے کرنے والے بھی آپ ہیں۔ ہمارے اور آپ کے مابین اعتماد کا رشتہ ہے۔ مجھے امید ہے کہ آپ حقوق کی جنگ لڑیں گے. ہم ساتھ ہیں کارکن ہمارے ساتھ ہے۔ میں آپکے ساتھ ہوں میرے بھائی راہل گاندھی بھی آپکے کے ساتھ ہیں۔ میں آپکا ساتھ نہیں چھوڑوں گی، میری جان، میرا مذہب آپ ہیں۔