(24نیوز)لاہور سمیت وسطی پنجاب کے بیشتر علاقوں میں دھند کی شدت برقرار رہی جس کے باعث موٹرویز کو کئی مقامات سے بند کر دیا گیا۔
ترجمان ہائی وے اور موٹروے پولیس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹروے کو شدید دھند کے باعث بند کر دیا گیا جبکہ موٹروے ایم ٹو کو لاہور سے خانقاہ ڈوگراں اور موٹروے ایم تھری لاہور سے سمندری تک بند کر دی گئی ۔ ان علاقوں میں حد نگاہ 20 میٹر رہ گئی ہے۔ موٹروے پولیس نے روڈ یوزرز کو غیر ضروری سفر سے گریز اور گاڑیوں پر فوگ لائٹس لگانے کی ہدایت کی ہے۔