مہنگائی کے خلاف انوکھا احتجاج، کانگریس رہنما کی ٹیبل پر گیس سلنڈر رکھ کر پریس کانفرنس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بھارت میں اپوزیشن پارٹی کانگریس نے تیزی سے بڑھتی ہوئے مہنگائی کے خلاف مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے انوکھا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ کانگریس ہیڈکوارٹر میں ٹیبل پر گیس سلنڈر رکھ کر کانگریس کی ترجمان سپریہ سرینت نے پریس کانفرنس کی ۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پریس کانفرنس میں انہوں نے سوال کیا کہ پی یو پی اے حکومت کے دوران سلنڈر اٹھائے سڑک پر بیٹھنے والی بی جے پی کی لیڈر کہاں ہیں، وہ خواتین رہنما اب خاموش کیوں ہیں۔ پٹرول کے علاوہ ڈیزل کی قیمت میں بھی مسلسل ساتویں دن اضافہ ہوا ہے ۔ سپریہ سرینت نے کہا کہ حالت یہ ہے راجستھان کے گنگا نگر میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 99 روپے ہے، بہت سے شہروں میں اضافی پریمیم پٹرول کی قیمت 100 کو عبور کرچکی ہیں۔ انہوں نے کہا حکومت کی بدانتظامی ، منافع خوری اور دھاندلی سے عام لوگوں پر مہنگائی کا بوجھ ڈالا جارہا ہے ۔ کانگریس کے ترجمان نے کہا آخری دس دن کے اندر اس حکومت نے ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 75 روپے کا اضافہ ہوا ہے ۔ قیمت 25 فروری کو بڑھائے گئے تھے اور اب 50 روپے بڑھا دیئے گئے تھے۔ صرف ایک ماہ کے اندر سلنڈر کی قیمت میں 175 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔