(24نیوز)رحیم یار خان میں ریت کے تودے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق حادثہ فیروزہ کے چولستانی علاقے چک 239 میں پیش آیا۔بچے کھیل رہے تھے کہ ریت کا تودہ ان پر آگرا جس کے نتیجے میں تینوں بچے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جن کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مرنے والوں بچوں کی عمریں 3 سے 8 سال کے درمیان تھیں۔