پیپلز پارٹی کا کرمنل گینگ ہم پر حملہ کرسکتا ہے: حلیم عادل کا الزام

Feb 16, 2021 | 11:45:AM
  پیپلز پارٹی کا کرمنل گینگ ہم پر حملہ کرسکتا ہے: حلیم عادل کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز)پی ٹی آئی رہنما  حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ آج پھر ملیر میں جیت پی ٹی آئی کی ہوگی، بلاول کے کہنے پر مراد علی شاہ نے حلقے میں کرمنلز کو بلایا ہے، پیپلز پارٹی کا کرمنل گینگ ہم پر حملہ کرسکتا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق  حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ یہاں لوگ 50 سال سے پیپلزپارٹی کو ووٹ دے رہے تھے، ملیر کی زمینوں پر قبضے ہوگئے، بلاول کے کہنے پر مراد شاہ نے یہاں کرمنل لوگ منگوائے ہیں، آج پولیس کی مدد سے کوئی مسئلہ کھڑا کیا جائے گا، ڈی جی رینجرز اور دیگر ادارے ان پر نظر رکھیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مراد علی شاہ نے اعتراف جرم کیا ہے کہ ہم سینٹ کی 10 سیٹیں لیکر سرپرائز دیں گے، ان کے سینٹ کی سیٹوں سے متعلق بیان پر پٹیشن دائر کریں گے۔