(24 نیوز)برطانیہ کی ایک عدالت نے متحدہ عرب امارات سے مفرور ہونے والے بھارت کے بزنس مین بی آر شیٹھی کےاثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق بھارتی بزنس مین بی آر شیٹھی کے بزنس گروپس نے مختلف بینکوں سے 6 ارب 60 کروڑ کا قرضہ لیا تھا اور قرض لینے اور سنگین مالی بد عنوانی کرنے کے بعد بی آر شیٹھی بھارت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بی آر شیٹھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کا قریبی دوست ہے اور ابوظہبی کے ایک کمرشل بینک نے لندن میں بی آر شیٹھی کیخلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ جس پر عدالت نےبی آر شیٹھی کےاثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔