سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ صدارتی ریفرنس، پیپلزپارٹی کی درخواست دائر 

Feb 16, 2021 | 12:41:PM

(24نیوز) پیپلزپارٹی نے سپریم کورٹ میں سینٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کروانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کیخلاف درخواست دائر کر دی۔

 درخواست  پیپلزپارٹی پارٹی پارلیمنٹیرین کے سیکرٹری فرحت اللہ بابر نے سپریم کورٹ میں دائر کی۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ سپریم کورٹ صدارتی ریفرنس واپس بھجوا دے، سینٹ انتخابات آئین کے آرٹیکل 226 کے تحت ہوتے ہیں۔پی پی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ 26 ویں آئینی ترمیم کا بل پارلیمنٹ میں زیر التوا ہے، آئینی ترمیم کی ناکامی پر حکومت نے اپنا موقف تبدیل کیا، حکومتی ریفرنس سیاسی مقاصد کیلئے دائر کیا گیا۔

مزیدخبریں