پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیتیں گے: گورنر پنجاب
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ ہم اوپن اور خفیہ رائے شماری دونوں طریقوں سے مقابلے کے لیے تیار ہیں، پنجاب میں اپنی مطلوبہ نشستیں آسانی سے جیت جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق چودھری سرور نے اپنے بیان میں کہا کہ انشاءاللہ سینٹ انتخابات میں مخالفین کو سرپرائز ہی سرپرائز دینگے، اپوزیشن کے تمام پلان سیاست میں زندہ رہنے کے لیے ہیں، اپوزیشن ہر معاملے میں قانون کے نہیں مرضی کے مطابق فیصلہ چاہتی ہے، سینٹ انتخابات میں ہمیں نہیں اپوزیشن کو فکر ہوگی۔
ذرائع کے مطابق چودھری سرور نے مزید کہا ہے کہ 3 مارچ کو سینٹ انتخابات کا فیصلہ حکومت اور اتحادیوں کے حق میں آئیگا، عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جو ملک کو کامیابی سے آگے لے جا سکتے ہیں، ہم سینٹ الیکشن کے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کریں گے۔