(24نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں 3 مقدمات لسٹ سے ہٹا دیئے گئے ہیں۔
عدالتِ عظمیٰ میں 120 نئی احتساب عدالتوں کے قیام کا مقدمہ ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان میں بھارت کی جانب سے پانی روکنے کےخلاف دائر درخواست بھی ڈی لسٹ کر دی گئی۔عدالت عظمیٰ میں سکھر الیکٹرک پاور کمپنی سے متعلق کیس بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس کی سماعت کے باعث یہ تینوں مقدمات ڈی لسٹ کئے گئے ہیں۔سینیٹ انتخابات اوپن بیلٹ سے کرانے سے متعلق صدارتی ریفرنس پر سماعت آج 1 بجے دن ہو گی۔