(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی سرپرائز نہیں ہوگا،ساری سیاست اب 3 مارچ کو الیکشن میں ہوگی۔ عمران خان سینٹ الیکشن جیتیں گے، آصف زرداری کو ووٹوں کی خریداری میں مایوسی ہوگی۔
اسلام آبا دمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ امید ہے سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی جیت ہوگی۔ عمران خان 4 مارچ کو سینٹ میں سرخرو ہوں گے، 4 مارچ سے ملک میں سیاسی بہتری آئے گی، جو لوگ اسمبلیوں پر لعنت بھیجتے تھے آج سینٹ ٹکٹوں کی جستجو میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کے پاسپورٹ کا بڑا شور ہے، ان کے پاسپورٹ کی مدت آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گی، جس کا نام ای سی ایل میں ہو اسے پاسپورٹ جاری نہیں کیا جاسکتا، نواز شریف آنا چاہیں تو ایمرجنسی دستاویزات جاری ہوسکتے ہیں، ان کو واپس آنے سے کوئی روک نہیں رہا، 20 اگست 2018 سے نواز شریف اور مریم نواز کے نام ای سی ایل میں ہیں، نواز شریف نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا۔