جیسا پاکستان ویسا پیرو۔۔۔۔۔سیاستدانوں کا کورونا ویکسین لگوانے کا سکینڈل، وزیر خارجہ مستعفی

Feb 16, 2021 | 13:03:PM

(24 نیوز)لاطینی امریکا کے ملک پیرو میں کورونا ویکسین کا سکینڈل وسعت اختیار کر گیا ہےاور وزیر صحت کے بعد اب ملکی وزیر خارجہ  ایلزبتھ اسٹیٹےبھی مستعفی ہو گئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق پیرو  میں متعدد حکومتی سیاستدانوں پر الزام ہے کہ انہوں نے طبی عملے اور عوام کو کورونا ویکسین لگانے کی مہم شروع ہونے سے پہلے ہی خفیہ طور پر خود ویکسین لگوا لی تھی۔ اس سکینڈل کے منظر عام آنے پر خاتون وزیر خارجہ ایلزبتھ اسٹیٹے نے استعفا دیدیا ہے ۔ وزیر خارجہ نے ایک ٹویٹر  پیغام میں کہا ہے کہ وہ ایک بڑی غلطی کی مرتکب ہوئی ہیں۔

واضح رہےکہ وزیر خارجہ کے استعفا سے قبل پیرو کے وزیر صحت بھی مستعفی ہو گئے تھے۔ پیرو میں طبی عملے کو ویکسین لگانے کے عمل کا آغاز پچھلے ہفتے سے ہو چکا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں بھی کورونا ویکسین طبی عملے کو لگانے سے قبل چند سیاسی خاندانوں کے افراد نےخفیہ طور پر خود کو لگوا لی تھی، اور خبر نشر ہونے کے بعد شوشل میڈیا پر کافی شور مچا تھا۔

مزیدخبریں