جیا بچن 7 سال بعدایک بار پھرسنیما سکرین پر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن 7 سال بعد اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ جیا بچن نے آخری بار 2012 میں فلم 'سن گلاسز' میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جو کہ نا معلوم وجوہات کی بناء پر تاحال ریلیز نہیں کی جاسکی۔اب جیا بچن ایک بار پھر سنیما اسکرین پر نظر آنے والی ہیں لیکن اس بار وہ اپنی زندگی میں پہلی بار مراٹھی سنیما کے لیے تیار کی جانے والی فلم میں اداکاری کررہی ہیں۔اس فلم کی ہدایت معروف مراٹھی ہدایت کار گجندرا اہائر دیں گے تاہم فلم سے متعلق دیگر تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔