(24 نیوز)عالمی ادارہ صحت کی ٹیم نے انکشاف کیا ہے کہ دسمبر 2019 میں ووہان میں کورونا کی وبا اس سے زیادہ پھیل چکی تھی جتنا اس کا اندازہ لگایا گیا تھا۔شہر میں کورونا کی 12 اقسام موجود تھیں.
میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او ) کی ٹیم نے چینی شہر ووہان میں کورونا وائرس کی ابتدا سے متعلق تحقیقات کیں، ڈبلیو ایچ او حکام نے چین سے کورونا کے شکار ہزاروں افراد کے خون کے نمونوں تک رسائی طلب کی ہے ۔ڈبلیو ایچ اور کی ٹیم کے تفتیش کار پیٹر بین نے بتایا کہ دسمبر 2019 میں صرف ووہان شہر میں ہی کورونا کی 12 اقسام موجود تھیں۔