(24نیوز) تحریک انصاف نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو جاری سینٹ کا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سینٹ الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم سمیت پارٹی رہنماؤں کے اعتراضات کا جائزہ لیا گیا جبکہ چاروں صوبوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی کی گئی۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ نے فیصل واوڈا کو دیا گیا ٹکٹ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی سندھ کے اعتراضات مسترد کردیئے گئے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ فیصل واوڈا کی پارٹی کے لیے خدمات ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی بورڈ نے خیبرپختونخوا سے لیاقت ترکئی کو پارٹی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور نجیہ اللہ خٹک سے ٹکٹ واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔