’’آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے‘‘ گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج 

Feb 16, 2021 | 15:31:PM
 ’’آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے‘‘ گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی جانب سے سینٹ کی رکنیت کیلئے جمع کروائے گئے کاغذات نامزدگی کو تحریک انصاف کے امیدوار نے  چیلنج کر دیا۔

 تفصیلات کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد سے سینیٹ کی نشست کےلئے تحریک انصاف  کے امیدوار فرید رحمان نے پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی چیلنج کر دیئے ہیں۔ فرید رحمان نے اپنی درخواست میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی پر حقائق چھپانے کا الزام لگایا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ یوسف رضا گیلانی نے اپنے کاغذات نامزدگی میں توہین عدالت کیس میں سزا یافتہ ہونے کا ذکر نہیں کیا، یوسف رضا گیلانی آرٹیکل 62 کے معیار پر پورا نہیں اترتے، وہ اچھی شہرت کے حامل نہیں، اسلئے یوسف رضا گیلانی کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔

 
 


 
شیئر