(24نیوز) پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی گاڑی پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ ہوئی، دوسری جانب الیکشن کمیشن نے حلیم عادل کو حلقہ پی ایس 88 سے باہر رکھنے کا حکم دے رکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے حلقے پی ایس 88 میں ضمنی انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو تحریری درخواست دی گئی کہ پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ اسلحے کے زور پرحلقے میں ووٹرز کو ہراساں کر رہے ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے مسلح افراد کو انتخابی حلقے سے باہر رکھنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔
ذرائع کے مطابق معاملے پر حلیم عادل شیخ نے موقف اختیار کیا کہ ان کی گاڑی پر پولیس کی موجودگی میں فائرنگ کی گئی۔