(24نیوز) پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا کہ ضمنی انتخاب کے دوران پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے اسلحے کی نمائش کی اور خوف و ہراس پھیلا یا۔
سعید غنی نے حلیم عادل شیخ کے ویڈیو بیان میں لگائے گئے الزام کے جواب میں بیان جاری کیا کہ حلیم عادل شیخ نے پرائیوٹ گارڈز اور مسلح افراد کے ہمراہ انتخابی حلقے میں گشت کیا۔حلیم عادل شیخ اسلحے کی نمائش کرتے اور خوف و ہراس پھیلاتے رہے وہ پولیس اور انتظامیہ کو دباؤ میں لانے کی کوشش بھی کرتے رہے ہیں۔ پی ٹی آئی ایم پی ایز اور ایم این ایز پرامن الیکشن کا ماحول سبوتاژ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کئی گھنٹے بعد بھی خاموشی الیکشن کمیشن کی بے بسی ظاہر کرتی ہے، تحریک انصاف کو اپنی یقینی شکست نظر آ رہی ہے۔
واضح رہے کہ کراچی کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کی شکایت پر الیکشن کمیشن نے ایکشن لے لیا جس کے حکم پر پولیس نے اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کو انتخابی حلقےسے باہر نکال دیا۔