گوشوارے جمع نہ کرانیوالوں میں چودھری نثار سمیت 9پارلیمنٹرینز شامل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں 9 پارلیمنٹرینز نے 21-2020ء کے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں، جن میں سے 1 کا تعلق قومی اسمبلی سے ہے جبکہ صوبائی اسمبلیوں سے 8 ارکان نے مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ارکان اسمبلی جب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کراتے وہ سینٹ کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔چوہدری نثار نے اب تک ممبر شپ کا حلف اٹھایا ہے نہ مالی گوشوارے جمع کرائے ہیں اس لیے وہ سینٹ کے لیے ووٹ نہیں ڈال سکتے۔خیال رہے الیکشن کمیشن نے 10 پارلیمنٹرینز کی رکنیت بھی معطل کر رکھی ہے۔
واضح رہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 سے مخدوم زادہ سید باسط احمد سلطان نے مالی گوشورے جمع نہیں کرائے ہیں۔پی پی 10 راولپنڈی سے چوہدری نثار علی خان نے ابھی تک حلف ہی نہیں اٹھایا ہے نہ مالی گوشوار جمع کرائے ہیں۔پی پی 50 نارووال سے خواجہ محمد وسیم، پی پی 136 شیخو پورہ سے خرم اعجاز، پی پی 172 مظفر گڑھ سے زہرہ بتول نے اپنے مالی گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائے ہیں۔
پی ایس 72 بدین سے حسنین علی مرزا، پی کے 109 کُرم سے سید اقبال میاں اور پی کے 111 شمالی وزیرستان سے محمد اقبال خان نے اب تک مالی گوشوارے جمع نہیں کرائے ہیں۔