جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بنچ میں شامل نہ کرنیکی وضاحت جاری 

Feb 16, 2021 | 18:33:PM

(24 نیوز)سپریم کورٹ نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی رواں ہفتے بنچ میں شامل نہ ہونے کی وضاحت جاری کر دی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بنچ میں شامل جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی کے باعث بنچ تشکیل نہیں دیا گیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کے پرسنل سیکرٹری نے جسٹس منصور علی شاہ کی عدم دستیابی بارے نوٹ بھیجا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے سینئر پرسنل سیکرٹری نے چیمبر ورک کیلئے نوٹ بھیجا۔
 اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق چھپی خبر درست نہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اگلے ہفتے بنچ نمبر چار کی سربراہی کریں گے۔

مزیدخبریں