یونان میں شدید برفباری کا 12 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا 

Feb 16, 2021 | 18:43:PM
یونان میں شدید برفباری کا 12 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)یونان میں ہونے والی شدید برف باری نے 12 سال کا ریکارڈ توڑ دیا ہے، ملک کے شمالی حصے میں پارہ منفی 20 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔
تفصیلا ت کے مطا بق شدید برف باری کے باعث بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی جبکہ ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہے۔اس سے قبل گزشتہ روز روسی شہر ما سکو میں بھی شدید سر دی کا 15سا لہ ریکا رڈ ٹو ٹنے کی خبرسامنے آئی تھی۔دوسری جانب ترکی کے شہر استنبول میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حد نگاہ متاثر ہونے سے آبنائے باسفورس میں کشتیوں کی آمدورفت روک دی گئی۔