(24 نیوز) بھارت میں بنی ویکسین کورونا وائرس کے خلاف موثر نہیں، جنوبی افریقا نے دس لاکھ ویکسین بھارت کو واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق آکسفورڈ یونیورسٹی کی تیار کردہ انتہائی موثر ویکسین بھارت پہنچی تو اپنی افادیت کھو بیٹھی۔ ایک معاہدے کے تحت سیرم انسٹیٹیوٹ آف انڈیا نے آکسفورڈ یو نیورسٹی کی منظور شدہ آسترا زینیکا ویکسین بھارت میں تیار کرنے کالائسنس حاصل کیا تھا۔
جنوبی افریقہ نےا آسٹرازینیکا ویکسین کے دس لاکھ ڈوز بھارت سے خریدے لیکن ویکسین کورونا وائرس پر بالکل بے اثر ثابت ہوئی۔
فوربز میگزین کے مطابق جنوبی افریقا نے بھارتی سے خریدی گئی ویکسین واپس کرنے کا اعلان کردیا اور ویکسین کی مزید خریداری بھی روک دی۔