ڈیرہ اسماعیل خان میں خود کش دھماکہ

Feb 16, 2021 | 20:23:PM

 (24نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کے علا قہ ظفر آباد کالونی کے قریب دہشتگردوں اور پولیس میں مقابلہ ، ایک دہشتگرد نے خود کش حملہ کردیا جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
 تفصیلا ت کے مطا بق دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں جبکہ سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ اہلکاروں نے ٹانک روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزیدخبریں