(24نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام بحال ہوگیا۔ آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 50 کروڑ ڈالر کے قرض کی قسط دے گا ۔
آئی ایم ایف کی طرف سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان بجلی پر سبسڈی کم کرے گا،اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا کرنٹ اکاونٹ میں بہتری ہوئی ہے ۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں امید سے زائد بہتری ہوئی ہے ۔اسی طرح پاکستانی درآمدات میں کمی اور برآمدات میں بڑھ رہی ہیں ۔
پاکستانی معیشت کی ترقی مالی سال 2021 میں 1.5 فیصد رہنے کی امید ہے جبکہ مالی سال 2020 میں پاکستانی کی معیشت کی ترقی منفی 0.4 فیصد تھی۔اعلامیے میں آئی ایم ایف حکام نے اسٹیٹ بینک ، نیپرا ، اوگرا ، کی جانب سے جانے سے کئے جانے والے فیصلوں کو بھی سراہا اور کہا کہ کویڈ 19 نے پاکستانی معیشت کی ترقی کو متاثر کیا تھا تاہم حکومت پاکستان نے کویڈ کے بعد معیشت کو ہونے والے نقصانات پر قابو پانے کیلئے اہم اور بروقت فیصلے کئے ۔