ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف کوٹ لکھپت جیل سے میو ہسپتال منتقل

Feb 16, 2021 | 21:37:PM

(24 نیوز) مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹوآفیسرمیو ہسپتال لاہور پروفیسر اسد اسلم نے میڈیا کوبتایا کہ خواجہ آصف کو نظر کے مسائل کی وجہ سے میوہسپتال لایا گیا جہاں معائنے کے دوران ان کی آنکھوں میں سفید موتیا پایا گیا۔
پروفیسر اسد اسلم کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف صحت مند ہیں اور ان کے کورونا سمیت دیگرضروری ٹیسٹ کئے گئے ہیں جن کی رپورٹس 24گھنٹوں میں آنے کی توقع ہے۔ خواجہ آصف کے آپریشن کا فیصلہ 17 فروری کو کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں قومی احتساب بیورو (نیب) نے خواجہ آصف کو گرفتار کیا تھا جنہیں بعد ازاں احتساب عدالت نے جوڈیشنل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

مزیدخبریں