حکومت نے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی : حمزہ شہباز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف کا کہناتھا کہ پاکستان کی تاریخ میں پٹرول کی قیمت 159 روپے سے زائد کرنے کا سہرا موجودہ حکومت کے سر ہے۔
تفصیلات کے مطابق حمزہ شہباز شریف نےپیٹرول کی قیمت میں 12 روپے سے زائد اضافے پر ردعمل میں کہا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں ہوشربا اضافہ عوام کا معاشی قتل ہےہر پندرہ دن بعد عوام کی جیب پر ڈاکا مارا جاتا ہے۔
اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ سند یافتہ کرپٹ ترین حکومت نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہےآخر کس ایجنڈے کے تحت عوام کو زندہ درگور کیا جا رہا ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی معیشت غیر ملکی اداروں کو گروی رکھنے کے بعد یہ حکومت عوام کو کند چھری تلے رکھنا چاہتی ہے۔ اس حکومت نے پاکستان کے متوسط اور غریب طبقے کی کمر توڑ دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بہادری کی مثال قائم۔بھارت میں مسلم نوجوان نے جان پر کھیل کر لڑکی کو بچا لیا