فردوس عاشق نے پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیوں کا پردہ چاک کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)فردوس عاشق اعوان نے معاشی عدم استحکام کے بعد سیاسی بحران کی پیشگوئی کردی۔
وزیراعظم کی سابق معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے معاشی عدم استحکام کے بعد سیاسی بحران کی پیشگوئی کردی اور ساتھ ساتھ تحریک انصاف میں اندرونی لڑائیوں اور سازشوں کا پردہ بھی چاک کردیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ معاشی عدم استحکام کے بعد سیاسی عدم استحکام نظر آرہاہے۔ میڈل اور ٹرافیاں تو میچ ختم ہونے پر ملتی ہیں،میرے سینے میں بہت سے رازدفن ہیں، میں خان صاحب کی مشکلات بڑھانا نہیں چاہتی۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کی پہلی ویب سیریز کا ٹریلر جاری
سابق معاون خصوصی نے اچانک غائب ہونے بارے سوال کے جواب میں بتایا کہ کوشش کی ہے کہ بدترین حالات میں بہترین پرفارم کروں لیکن قیادت کو اس وقت شاید بہتر کی تلاش تھی۔سازشوں کے پیچھے موجود عناصر بارے ان کاکہنا تھاکہ میں سمجھتی ہوں کہ بہت سارے راز ہیں، جو اس وقت میرے سینے میں دفن ہیں، میں خان صاحب کی مشکلات بڑھانا نہیں چاہتی ۔
فردوس عاشق نے کہا کہ وزیراعظم کے اردگردجو لوگ موجود ہیں ، انہوں نے اپنی ناتجربہ کاری اور ذاتی مفادات کی وجہ سے کہیں نہ کہیں پارٹی مفادات کو بھینٹ چڑھا دیا ہے ، مرکز اور پنجاب میں سازشیں کرنے والاایک ہی گینگ اور مائینڈ سیٹ تھا، زیادہ بولنا مقصد نہیں ، سچ بولنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل واڈا نااہلی کیس کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیاد ت میں بہت سے لوگ میری پارٹی میں شمولیت کے بھی خلاف تھے ، اب چور سادھ بن کر بیٹھے ہیں۔میرا پلیٹ فارم وہی ہے جہاں ہوں ، وہ عوام ہیں، پاکستان تحریک انصاف کو خطرہ باہر سے نہیں پی ٹی آئی کے اندر سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بہادری کی مثال قائم۔بھارت میں مسلم نوجوان نے جان پر کھیل کر لڑکی کو بچا لیا