( ویب ڈیسک)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نےپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کو عوام سے ہمدردی ہے توعمران خان کو سمجھائیں۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر حکومت کی اتحادی جماعتوں سے کہا کہ حکومت میں شامل اگر کسی کو عوام سے ہمدردی ہے، تو عمران خان کو سمجھائیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کی جیب پرڈاکہ ہے،عمران خان نے جاتےجاتے عوام پرمہنگائی کی بمباری تیزکردی،سی این جی اسٹیشنزبھی 3 ماہ سےبندہیں، اب مہنگائی میں مزیداضافہ ہوگا، عمران خان نےتیل کی قیمتوں کو ریکارڈسطح پرپہنچادیا۔
بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ 27فروری کو لانگ مارچ عوام کی جیبوں پر ڈالے گئے ہر ڈاکے کا حساب لے گا، کٹھ پتلی سرکس کے خاتمے کے دن آن پہنچے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری