ظالم شوہر نے بیوی بچوں اور ساس کوقتل کردیا۔ وجہ کیا بنی؟

Feb 16, 2022 | 12:54:PM
شوہر نے بیوی ساس اور دو بچوں کو قتل کردیا
کیپشن: شوہر نے اہلخانہ کو قتل کردیا فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (مانیٹرنگ ڈیسک )اراضی فروخت کرنے سے انکار پر درندہ صفت ملزم نے بیوی، ساس اور 2 بچوں کو بے دردی سے قتل کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ احمد نگر کے نواحی گاؤں اونچا کلیر میں درندہ صفت ملزم نے اراضی فروخت کرنے سے انکار پر بیوی، ساس اور 2 بچوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے بے دردی سے قتل کر دیا۔

 اہل دیہہ کے مطابق ملزم وین کا ڈرائیور اورنشہ کا بھی عادی تھا، اپنی ساس کو رہائش والی اراضی فروخت کرنے کا کہتا تھا مگر ساس اوربیوی انکاری تھے جس پر اکثرجھگڑے ہوتے تھے، وہ ساس اوربیوی کو تشددکا نشانہ بناتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری

گزشتہ روز بھی جھگڑاہوا تو اس نے بیوی، ساس اور 2 بچوں کو ڈنڈوں کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:فردوس عاشق نے پی ٹی آئی کی اندرونی لڑائیوں کا پردہ چاک کردیا