خوفناک مقام۔2 پہاڑوں کے درمیان معلق چٹان سیاحوں کی توجہ کا مرکز

Feb 16, 2022 | 13:37:PM

 (ویب ڈیسک) ناروے میں دوپہاڑوں کے درمیان موجود ایک بڑی چٹان دنیا بھر میں مشہور ہے۔ہوا میں معلق اس چٹان کے نیچے تین ہزار فٹ گہری کھائی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس بڑی اور معلق چٹان کو جیرگ بولٹن کا نام دیا گیا ہے اس مقام پر پیدل پہنچنا بہت آسان ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر عمر کے لوگ یہاں ضرور آتے ہیں۔ اس حیرت انگیز مقام کو انسان دوست بھی کہا جاتا ہے کیونکہ دو پہاڑیوں پر اٹکے پتھر پر اترنے کے لیے خاص محنت درکار نہیں ہوتی۔ دوسری جانب اب تک یہاں کوئی جان لیوا حادثہ بھی نہیں ہوا ہے۔

 تاہم اس کے نیچے کم سے کم 3200 فٹ گہری کھائی ہے اور گرنے کی صورت میں بچنے کا کوئی امکان نہیں رہتا۔ ناروے کی روگا لینڈ کاؤنٹی میں واقع یہ ایک قدیم بولڈر ہے اور مضبوطی سے اپنی جگہ جما ہوا ہےملکی اور بین الاقوامی سیاح اس چٹان پر کھڑے ہوکر تصاویر لیتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انسٹاگرام اور فیس بک پر یہ ایک مشہور اور جانی پہچانی جگہ بن چکی ہے۔ روگا لینڈ کا یہ علاقہ ایک کمزور ٹیکٹونک خطے میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   صرف پٹرول نہیں آٹا چینی دوائی سبزی کی قیمت بڑھی ہے۔شہباز شریف

 واضح رہے کہ 50 ہزار قبل مسیح میں گلیشیائی عمل کے دوران یہ بڑا پتھر یہاں آکر ٹک گیا تھا جس کی اوپری سطح موسمیاتی اثرات سے ہموار ہوچکی ہے۔ اس کا مجموعی رقبہ پانچ مربع میٹر ہے جو ایک وسیع جگہ ہے یہی وجہ ہے کہ گرمیوں میں یہاں لوگوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور وہ گھنٹوں اس قدرتی شاہکار کے پاس موجود رہتے ہیں۔

اپنی تمام چوڑائی کے باوجود اس چٹان پر پہنچنے کے بعد معمولی غلطی بھی جان لیوا ہوسکتی ہےلیکن منچلے یہاں خوفناک انداز میں تصاویر کھنچواتے ہیں جب کہ  اب تک کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:    عمران خان نے جاتےجاتے عوام پرمہنگائی کی بمباری تیزکردی،بلاول بھٹو

مزیدخبریں