وفاقی وزیر مراد سعید پر تنقید۔ صحافی محسن بیگ گرفتار

Feb 16, 2022 | 13:48:PM
وفاقی وزیر مراد سعید پر تنقید۔ صحافی محسن بیگ گرفتار
کیپشن: صحافی محسن بیگ فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر مراد سعید پر تنقید کرنا صحافی کومہنگا پڑھ گیا،ایف آئی اے نے سینئر صحافی و تجزیہ کار محسن بیگ کو  گرفتار کرلیا۔

 ایک ٹی وی پروگرام میں وفاقی وزیرمواصلات مراد سعید کی کاکردگی پر تنقید کرنا محسن بیگ کو بھاری پڑگیا، ایف آئی اے نے اسلام آباد میں واقع ان کے گھر سے محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی لاہور آمد پر ترین گروپ کا پاور شو۔حکومت کا ساتھ دینگے یا نہیں ۔ بتا دیا

محسن بیگ نے تین دن قبل نیشنل ٹی وی پر  حکومت وزیراعظم اور وزرا کی کارکردگی پر ذومعنی الفاظ میں تبصرہ کیا تھا ۔جس کے بعد نجی ٹی وی چینل کو  پیمرا نے نوٹس بھیجاتھا۔ ایف آئی اے کے سائبر کرائم سیل نے حکومت کی شکایت پر محسن بیگ کو گرفتار کرلیا۔

عدالت نے صحافی محسن بیگ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

 یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری