آمدن میں اضافہ کرنے کے 10 آسان طریقے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) مہنگائی سے پریشان اورملازمت پیشہ افراد کو آمدن بڑھانے کے لئے دس بہترین ٹپس ۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ اپنی آمدنی میں اضافہ کیسے کرسکتے ہیں ۔ ڈیجیٹل دنیا میں اضافی آمدنی حاصل کرنے کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں۔ درج ذیل طریقے آزما کر شرطیہ آپ اپنی آمدنی میں معقول اضافہ کرسکتے ہیں۔
1. آن لائن تدریس
جیسے جیسے ہر شعبے میں ڈیجیٹلائزیشن بڑھتی جا رہی ہے ویسے ویسے تعلیم و تدریس کے کئی پلیٹ فارم آن لائن ہو گئے ہیں۔ آن لائن قرآن پاک کی تعلیم سمیت میتھ، سائنس اورٹیکنالوجی پڑھانے کے بے شمار مواقع دستیاب ہیں ۔ لہذا، اگر آپ کچھ پڑھا سکتے ہیں اور خاص طور پر STEM یعنی سائنس ٹیکنالوجی انگریزی اور میتھ پر عبور رکھتے ہیں تو اضافی آمدنی حاصل کر سکتے ہیں ۔ آپ کی فیس کا تعین آپ کے تجربے، مہارت اور مارکیٹ کی طلب سے ہوگا۔
2. ایک بلاگ بنائیں یا یوٹیوب چینل مونیٹائز کریں
کیا آپ کھانا پکانے، سفر کرنے، گانے، ناچنے، پڑھانے، یا یہاں تک کہ کھانے پینے کا شوق رکھتے ہیں؟ اگر آپ ان میں سے کسی بھی ایک شوق کے بارے میں پرجوش ہیں تو آپ اپنے شوق کو بلاگ یا یوٹیوب چینل میں تبدیل کر کے اضافی آمدنی بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ مستقل مزاجی پہلی شرط ہے۔ صرف ایک مقبول کلپ آپ کو اسٹار بنا سکتا ہے۔ اور ایک بار مقبول ہونے کے بعد، آپ اپنے بلاگ یا چینل سے قابل قدراضافی آمدنی پیدا کر سکتے ہیں۔
3. آن لائن ٹریڈنگ
بڑھتے ہوئے آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز کے ساتھ مالیاتی اثاثوں میں سرمایہ کاری تیزی سے عام ہو گئی اب کئی ایسی سائٹس دستیاب ہیں جہاں آن لائن اکاؤنٹ بنا کر جزوقتی یا مکمل ٹریڈنگ کی جاسکتی ہےایسی ہی ایک سائٹ ہے “بی نو مو۔ جہاں” Binomo پر 70 سے زیادہ اثاثے دستیاب ہیں لیکن آن لائن ٹریڈنگ میں آنے سے پہلے، یہ بہت ضروری ہے کہ آپ آن لائن ٹریڈنگ کی تھوڑی بہت واقفیت ہو کیونکہ اس طرح کی سرمایہ کاری میں رقم ڈوبنے کا خطرہ بھی ہوتا ہے اور آپ اپنی جمع پونجی کھوبھی سکتے ہیں۔
4. فری لانسنگ
فری لانسنگ آمدنی کا ایک اور ذریعہ ہے جس میں کسی بھی وقت اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ روایتی 9 سے 5 دفتری ملازمت کے برعکس فری لانسنگ کا کام کسی بھی وقت کیا جا سکتا ہے یعنی آپ آفس کے بعد بھی فری لانسنگ کے پراجیکٹس پر کام کر سکتے ہیں ۔ فری لانسنگ میں صرف ایک لیپ ٹاپ کے ساتھ کہیں سے بھی کام کیا جاسکتا ہے ۔
ایسی بہت سی ایڈیٹنگ اور رائٹنگ اور گرافک ڈیزائنر ویب سائٹس ہیں جو اضافی آمدنی حاصل کرنے کے بہترین مواقع فراہم کرتی ہیں۔
5. ورچوئل اسسٹنٹ بنیں
ایک ورچوئل اسسٹنٹ کے طور پر، پیسہ کمانے کا ایک آسان طریقہ مختلف پراجیکٹس کو مکمل کرنے میں دوسروں کو اسسٹ کرنا ہے۔ ورچوئل اسسٹنٹ بننا ڈیجیٹل سروسز کے کاروبار میں داخل ہونے کا ایک کم خطرہ والا طریقہ ہے۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ کہاں رہتے ہیں، آپ ان کاموں کو ایک دور دراز کارکن کے طور پر آسانی سے انجام دے سکتے ہیں
6. اپنے ڈیزائن یا فوٹو گرافی بیچیں
ڈیزائننگ آج کل مقبول ہو گئی ہے کیونکہ لوگ تخلیقی صلاحیتوں اور انفرادیت کو پسند کرتے ہیں۔ اگر آپ ڈیزائننگ میں اچھے ہیں اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کرنا پسند کرتے ہیں تو آپ کو ٹیمپلیٹ، فون کور، ٹی شرٹس یا مگ کے طور پر استعمال کرنے کے لیے اپنے ڈیزائن آن لائن فروخت کرنے چاہئیں۔ ڈیزائن کرنے کا ایک متبادل طریقہ فوٹو گرافی ہے۔ اگر آپ کے پاس ایک جدید کیمرہ ہے اور آپ فوٹو گرافی کی مہارت رکھتے ہیں تو آپ کواپنے کیمرے کی گرد جھاڑکر اسے اپنے کام میں لانا چاہیئے ۔
7. اپنی کار کرایہ پر دیں
بہت سے لوگوں کے پاس محدود آمدنی اور متنوع اخراجات کی وجہ سے اپنی کار نہیں ہے۔ اور وہ اپنے کام پر یا کہیں آنے جانے کے لیئے کے پبلک ٹرانسپورٹ کو استعمال کرتے ہیں تاہم ایسے افراد کو ہفتے کے آخر میں اپنے دوستوں اور خاندان والوں کے ساتھ سفر کرنے کے لیے کرائے پر کار کی ضرورت ہوتی ہے اور ایسے ہی کچھ آن لائن رینٹ اے کار نظام جیسے کہ اوبر اورکریم بھی ہیں ان پر بھی گاڑی چلائی جاسکتی ہے ۔
8. پراپرٹی سے کرائے کی آمدنی
اگر آپ کے پاس ایک اضافی کمرہ ہے جسے آپ استعمال نہیں کر رہے ہیں تو آپ اپنے گھر کے ایک یا دو کمروں کو ایک دن یا کئی دنوں کے لیئے کرائے دار حاصل کرسکتے ہیں ۔
9. نوکری تبدیل کریں
اگر آپ کا آفس یا کمپنی آپ کی صلاحیتوں کو نہیں پہچانتی اور آپکی مہارتوں کی قدر نہیں کرتی تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنی آمدنی بڑھانے کے ساتھ ساتھ ترقی حاصل کرنے کے لیے اپنی ملازمت کو تبدیل کریں۔ ملازمت تبدیل کرنے سے آپ کو نئی کمپنی یا آفس میں اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرنے کا بہتر موقع مل سکے گا۔
10. سوشل میڈیا مینیجمنٹ
بڑھتی ہوئی ڈیجیٹلائزیشن اور مہنگائی نے بہت سے کاروباروں کو سیلز بڑھانے یا اخراجات بچانے کے لیے آن لائن سوئچ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔ اسی طرح، آن لائن کاروباری دنیا میں جگہ حاصل کرنا آسان کام نہیں ہے اور اس کے لیے سوشل میڈیا ہینڈلرز کو سوشل میڈیا پوسٹس، فالوورز اور صارفین کے فیڈبیک کا انتظام کرنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ جس کے لیئے انہیں سوشل میڈیا اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی سمجھ رکھنے والے افراد کی ہمیشہ ضرورت رہتی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری