(24 نیوز)بین الاقوامی مارکیٹ میں سونافی اونس 5 ڈالر مہنگا ہو گیاجبکہ پاکستان میں قیمت 50 روپے فی تولہ بڑھ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 1 تولہ سونا 50 روپے اضافے سے 1 لاکھ 25 ہزار 750 روپے کا ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا43 روپے اضافے سے 1لاکھ 7 ہزار 810 روپے کا ہوگیا۔ 1 تولہ چاندی 1460 روپے پر برقرار ہے۔
دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے سے 1856 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری