مساجد کی تعمیر کا چندہ،خیراتی ادارے نے21 ملین پاؤنڈ کا غبن کر دیا،کروڑوں کی جائیددادیں اور لگژری گاڑیاں خرید لیں

Feb 16, 2022 | 19:07:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)مصر میں مساجد کی تعمیر کے لئے چندہ اکٹھا کرنے والی ایک تنظیم نے چندے کی رقم سے مبینہ طور پر کروڑوں کی جائیدادیں خریدی لیں۔

العریبہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق مصرمیں مساجد میں جمع ہونے والے عطیات کی مانیٹرنگ کرنے والے حکام ایک خیراتی ادارے کی جانب سے فنڈز کے مبینہ طورپر غیر قانونی استعمال کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ حال ہی میں یہ اطلاعات آئی تھیں کہ مصر میں مساجد کی تعمیر کے لیے چندہ اکٹھا کرنے والی ایک تنظیم نے چندے کی رقم سے مبینہ طور پر کروڑوں کی جائیدادیں خریدی ہیں۔تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ اس گروپ نے 21 ملین پاؤنڈ کا غبن کیا۔ پتا چلا کہ مساجد کے چندے سے تنظیم کے ذمہ داران نے اپنی بیویوں اور اپنے لئے لگژری کاریں خریدیں، پرائیویٹ پراپرٹیز، فلیٹ خریدے گئے۔مصری انتظامی کنٹرول کو "الوافد" پارٹی کے رہ نما علاء غراب کی طرف سے ایک رپورٹ موصول ہوئی جس میں انہوں نے عطیات جمع کرنے کے لئےمشہور فاؤنڈیشن میں خلاف ورزیوں کا انکشاف کیا۔ فاؤنڈیشن کے رہنماؤں پر فاؤنڈیشن کے 21 ملین پاؤنڈز ضبط کرنے کا الزام لگایا۔ یہ تنظیم سماجی یکجہتی کی وزارت سے وابستہ ہے۔معائنے کے ذریعے انتظامی عہدیداروں نے کئی مالی اور انتظامی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی جس میں ادارے کے ایک سینئر اہلکار کو اداروں کا انتظام اس کی چار بیویوں کو سونپنا بھی شامل ہے۔ یہ بھی پتہ چلا کہ فاؤنڈیشن ایسے فرضی خیراتی منصوبوں کو "اپناتی" ہے جو زمین پر موجود نہیں ہیں اور مصری سیٹلائٹ چینلز پر ان کی تشہیر کر رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا چند سالوں میں اس کے ایک عہدیدار کی دولت میں بے پناہ اضافہ ہوا۔ جو اس کی قانونی آمدن سے کہیں زیادہ ہے۔ معلوم ہوا کہ یہ ذمہ دار اپنے نام پر درجنوں لگژری کاروں کا مالک ہے اور اس کی بیویوں کے نام، جائیدادیں ہیں۔ مشہور سیاحتی علاقوں میں اپارٹمنٹس اور ایک بڑا ہوٹل بھی بنا رکھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکام کو جمع کرائی گئی دستاویزات میں ایسوسی ایشن کے فنڈز میں سے تقریباً 6.266 ملین پاؤنڈز کے خسارے کی نشاندہی کی۔ جو کہ زراعت پر خرچ کئے گئے۔ زراعت پر رقم صرف کرنا اس تنظیم کے دائرہ کار میں نہیں آتا۔ اس کے علاوہ دستاویزات کے مطابق تقریباً 15 ملین پاؤنڈ کے فنڈز آلات، سامان اور خوراک کی خریداری پر خرچ کیے گئے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ سماجی یکجہتی کی وزیر نیفین القباج کی طرف سے اس کیس کو پبلک پراسیکیوشن کو بھیجنے اور فاؤنڈیشن کی سرگرمی کو ایک سال کے لئےمعطل کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے۔ادھر متعلقہ ادارے کے وکیل عصام الطباخ نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ غبن کی رخواستوں کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  وزیراعظم کی لاہور آمد پر ترین گروپ کا پاور شو۔حکومت کا ساتھ دینگے یا نہیں ۔ بتا دیا
 

مزیدخبریں